Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

چین کی انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف ۔ ...
شائع 20 نومبر 2020 11:57pm

چین کی انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف ۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ۔

سی پیک کوسبوتاژ کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

دوست ملک چین نےدنیا پر واضح کردیاکہ دہشت گردوں کی کمرتوڑنے کیلئے چین پاکستان کےساتھ کھڑا ہے، ۔

چینی دفترخارجہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیااور دو ٹوک کہا کہ چین دہشتگرد قوتوں کیخلاف کارروائی میں پاکستان کو سپورٹ کرتاہے اور کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنے ڈوزیئر میں سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اورریاستی دہشتگردی کےتمام ثبوت سامنے لاچکا ہے۔

ترجمان پاک فوج بھی سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اورمزموم عزائم کو بے نقاب کرچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div