Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

مذہب کیلئے شوبز چھوڑنے والی ثناء خان نے مفتی سے شادی کرلی

مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی ماڈل و...
شائع 21 نومبر 2020 11:43pm

مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی ماڈل و اداکارہ ثناء خان ایک مفتی کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شوبز کو ترک کرکے دین کی جانب راغب ہونے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے مفتی انس نامی شخص کو اپنا جیون ساتھی بنالیا ہے۔

شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جبکہ اُنہیں مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں بھی پیش کی جارہی ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

enter image description here

ویڈیوز میں سابق اداکارہ کو حجاب اور سفید رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے شوہر مفتی انس سفید کُرتا پاجامہ زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

enter image description here

واضح رہے کہ ثناء خان کو بگ باس سیزن 6 میں شرکت کرنے کی وجہ سے شہرت ملی تھی تاہم انہوں نے کچھ عرصہ قبل یہ اعلان کیا تھا کہ وہ مذہب کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div