Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کترینہ کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے مالدیپ میں اپنا کورونا وائرس کا...
شائع 23 نومبر 2020 09:57am

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے مالدیپ میں اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ کراتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیمپل لینے والے شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی ہے اور مکمل حفاظتی انتظام کے ساتھ اداکارہ کا ٹیسٹ سیمپل لیا جارہا ہے۔

اس دوران کترینہ کیف پُراعتماد اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک موقع پر کترینہ کیف کو تھوڑا درد یا تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہوں نے سیمپل لینے والے شخص کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی۔ لیکن سیمپل دینے کے بعد وہ مطمئن دکھائی دیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کی ویڈیو کو لاکھوں مداحوں نے پسند کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ٹیسٹ سیمپل لینے کے لیے غلط طریقہ کار اپنایا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div