Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی کےپرائیویٹ اسکولوں نے حکومتی اعلانات ہوا میں اڑادئیے،کلاسز جاری

کراچی کے پرائیویٹ اسکولوں نے حکومتی اعلانات ہوا میں اڑادئیے،...
شائع 01 دسمبر 2020 08:46am

کراچی کے پرائیویٹ اسکولوں نے حکومتی اعلانات ہوا میں اڑادئیے، پابندی کے باوجود کلاسز جاری ہیں ،گلشن اقبال میں قائم شاہین پبلک اسکول نے بچوں کو کلاسز معمول کے مطابق جاری رکھنے کے میسجز بھیج دئیے۔

کراچی میں پرائیویٹ اسکولوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا،ایس او پی کو مذاق بناڈالا، حکومتی پابندی کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہیں کئے۔

گلشن اقبال میں قائم شاہین پبلک اسکول کی انتظامیہ نے والدین کو اسکول باقاعدگی سے کھولے جانے کے میسجز بھیج دئیے۔

صورتحال میڈیا پر رپورٹ ہوئی تو اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نےپولیس نفری کےہمراہ شاہین اسکول پہنچ کراسکول سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں نجی اسکولوں نے حکومتی احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نظر کردیا ہے، گلستان جوہر، ناظم آباد، بلدیہ، شیرشاہ سمیت دیگر علاقوں میں نجی اسکول نہ صرف کھلے ہوئے ہیں بلکہ تعلیمی سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div