سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر اور پھر معذرت

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال...
شائع 01 دسمبر 2020 09:28am

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیے جانے اور وہاں انتہائی نگہداشت میں رکھے جانے کہ خبریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں سے زائد سے زیرگردش تھیں تاہم پیر کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس سے متعلق ٹویٹ کی جس کے بعد یہ اطلاع فوری طور پر عام ہو گئی کہ میرظفراللہ جمالی انتقال کر گئے ہیں۔

ابتدائی ٹویٹ کے کچھ دیر بعد صدر مملکت کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نیا پیغام دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ وفات کی اطلاع غلط تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کی اطلاع دی اور اہلخانہ سے معذرت چاہی۔

سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر اور تعزیت کا سلسلہ صدر مملکت تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ ایک غلط خبر کی بنیاد پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اس سے ملتی جلتی ٹویٹ کی جس پر انہیں متعدد صارفین نے توجہ دلائی کہ میرظفراللہ جمالی کے صاحبزادے کے مطابق ان کے والد حیات ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری، پنجاب کی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اپنی ٹویٹس میں سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر دی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔