Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا کے بڑھتے کیسز: پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

پشاور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز میں اضافے پر شہر کے مختلف...
شائع 01 دسمبر 2020 10:28am

پشاور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز میں اضافے پر شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حیات آباد فیز 7 اور فیز 4 کی چند گلیوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جبکہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے چند علاقوں میں بھی لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا ،اسی طرح کینٹ کے علاقے میں بھی آج لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ آرہے تھے اس لئے آج شام 6 بجے لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div