Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پرول میں توسیع کی درخواست مسترد

لاہور:پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف اور ان کے...
شائع 01 دسمبر 2020 02:37pm

لاہور:پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے پرول میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی پرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو جمع کرادی ، (ن)لیگ کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ کی جانب سےدرخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی پرول پررہائی کی مدت کل ختم ہورہی ہے، ابھی بہت سے لوگ لیگی رہنماؤں سے افسوس کیلئے آنا چاہتے ہیں اس لئے پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کردی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کیلئے پیرول دیا،سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کیلئے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ والدہ کی میت کی صف پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہباز شریف کو پرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دینی ہی نہیں چاہیئے تھی، اس حوالے سے پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سےشہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 14روز کیلئے پرول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے5 روز کیلئے رہائی کی منظوری ملی۔

پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div