Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم ، جیل بھرو تحریک سمیت تمام آپشن موجود

سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ...
شائع 01 دسمبر 2020 07:44pm

سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ استعفیٰ -جیل بھرو تحریک اور لانگ مارچ سمیت تمام آپش موجود ہیں پی ڈی ایم حالات کو مد نظر رکھ کر اپنے پتے شو کرئے گی -انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر حکومت نے آئین حدود میں رہے کر جلسوں کی اجازت نہ دی تو سخت ردعمل دینگے۔

وہ ڈیرہ غازی خان میں جے یو آئی ایف کے مقامی رہنما کے صاحبزادے کی تقریب ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عددی اکثریت کھوچکی ہے اور یہ حکومت فضاء میں کھڑی ہے اور حکومت کاآئینی طور پر قائم رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں ہے –

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پیچہے کھڑی قوتیں ابتک اسے مضبوط سہارا دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ادارے کو آئینی حدود میں رھکر کام کرنا چاہیے مولانا عبدالغفور حیدری کا مذید کہناتھا کہ پوری قوم ایک طرف اور ایک ادارہ اپنے شو پیس کیساتھ مخالف سمت میں کھڑا ہے اللہ کرئے انہیں جلد سمجھ اور ہوش آئے اور وہ قوم کیساتھ کھڑے ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری کاکہناتھاکہ مانئس عمران - استعفیٰ جیل بھرو تحریک اور لانگ مارچ سمیت تمام آپشن موجود ہیں پی ڈی ایم حالات کو مد نظر رکھ کر اپنے پتے شو کرئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور حکمرانوں کو سمجھ آگئی ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک انکے اقتدار کے خاتمے کاسبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر حکومتی پابندیوں پکڑ دھکڑ کے باوجود ملتان میں پی ڈی ایم کاتاریخی جلسہ ہوا ہے مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے 13- دسمبر کے لاہور جلسے کی آئینی دائرہ میں رھکر اجازت نہ دی تو ہم سخت ردعمل دینگے انہوں نے کہا کہ لاہور کاجلسہ فیصلہ کن ہوگا اور پی ڈی ایم لاہور میں اپنے اگلے لائحہ عمل کااعلان کرئے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div