Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بیگم شمیم اختر کی وفات، مختلف رہنماوں کی شہباز شریف سے تعزیت

بیگم شمیم اختر کی وفات پر مخلتف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت ...
شائع 01 دسمبر 2020 07:45pm

بیگم شمیم اختر کی وفات پر مخلتف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں سیاسی شخصیات نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ذاتی رہائشگاہ پر تعریت کیلئے سیاسی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر احمد، بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل، صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان، بزرگ سیاسی رہنما میاں اظہر اور سندھ کے صوبائی وزراٗ ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے ملاقات کی۔

سیاسی رہنماؤں نے شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات اور ان کی دادی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div