Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم ،رکاوٹوں کے باوجود کامیاب جلسہ ہوا،فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ...
شائع 01 دسمبر 2020 07:49pm

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود کامیاب جلسہ ہوا ، یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں نے اگلی صف میں کھڑے ہوکر تیاریاں اور روکاوٹوں کاسامنا کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا جارہا ہے ، آٹھ دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم سربراہان کا اجلاس ہوگا جس میں اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ بھی اگلے مشاورتی اجلاس میں ہوگا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے عمران خان ہر چیز سے لاتعلق ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں جلسے کی مبارکباد دی ہے پی ڈی ایم کے مشکور ہیں انہوں چیئرمین پیپلز پارٹی کی درخواست پر ہمیں دو جلسوں کی میزبانی دی جس میں سانحہ کارساز کے دن کا جلسہ اور ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے شامل تہے ۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ملتان جلسے میں بجلی بند ، کھانا بند، دوکانیں بند ، موبائل فون سروس بند اور راستے بھی بند کیے گئے ، اسی طرح جلسے کے سامان دینے والے تاجروں سے حلف نامے لیے گئے کہ کسی صورت سامان فراہم نہیں کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div