وزیراعظم نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دیامراورگلگت میں درختوں کی...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 01:21pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا اورمعاون خصوصی ملک امین اسلم کودرختوں کی کٹائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ٹمبرمافیا خبردار ! وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا ،وزیراعظم نے دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کودرختوں کی کٹائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت فارسٹ میں ایف سی کے مسلح جوانوں کی4 پلٹونیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو فاریسٹ گارڈزکے ساتھ مل کرٹمبرمافیا کیخلاف کارروائی کریں گے۔

گلگت بلتستان میں ٹمبرمافیا کیخلاف سخت سزاؤں پرمشتمل آرڈیننس بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے بعد ایمنسٹی کلچرکا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ممکن ہوگا۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہاکہ درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر کوسزائیں ملیں گی۔