راولپنڈی میں بس اسٹینڈ کے قریب رکشےمیں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی میں پیرودھائی بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں دھماکے کے...
شائع 04 دسمبر 2020 03:27pm

راولپنڈی میں پیرودھائی بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہ ہوسکی

راولپنڈی کے پیرودہائی بس اسٹینڈ میں کھڑے رکشے میں ہونے والے دھماکے میں 7افراد زخمی ہوئے تمام زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

پولیس نے کہاکہ دھماکے کے مقام کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں، دھماکارکشے میں لگے گیس سلنڈرکا ہوسکتا ہے ۔

پولیس کے مطابق بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔