Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'ایم ایل ون منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک شاندار مثال قرار'

وزیراعظم نےسی پیک ایم ایل ون منصوبےکوپاک چین دوستی کی ایک...
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2020 12:16am

وزیراعظم نےسی پیک ایم ایل ون منصوبےکوپاک چین دوستی کی ایک شاندارمثال قراردیتےہوئےکہاکےاس منصوبےسےپاکستان میں بین الاقوامی معیار کا جدید کمیونیکیشن انفراسٹرکچر قائم ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ کا جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم کو ایم ایل ون منصوبے کے بارے اور موجودہ پیشرفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے منصوبہ پرپیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سی پیک ایم ایل ون منصوبے کو پاک چین دوستی کی ایک شاندارمثال قرار دیتے ہوئے کہا کے اس منصوبے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا جدید کمیونیکیشن انفراسٹرکچر قائم ہوگا ۔ایم ایل ون منصوبہ ملکی صنعت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرےگا۔

وزیرِاعظم نےکہاکہ اس منصوبے سے پاکستانی بندرگاہوں کے زمینی رابطے مربوط ہونے سے پاکستان کی برآمدات بروقت عالمی منڈیوں میں پہنچ سکیں گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کے سی پیک منصوبوں میں ایم ایل ون سب سے خطیر لاگت کا منصوبہ ہے جس سے پاک چین تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے وزیرِ اعظم کو پاکستان ریلوے کی طرف سے ایم ایل ون منصوبہ کے انٹیگریشن پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

pm imran khan

pak china relations

c pack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div