Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 477,240 ہوگئی، 10,047افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 30 دسمبر 2020 09:24am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد477,240ہوگئی جبکہ 10,047افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,155 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ77ہزار240ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد2لاکھ 13ہزار193ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ37ہزار 295افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں57ہزار982،اسلام آباد میں37ہزار556،بلوچستان میں18ہزار118 ،گلگت بلتستان میں4855اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8241کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید55مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10047ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3520افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3982،خیبرپختونخوا میں 1627،اسلام آباد میں415،بلوچستان میں182اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث220 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ37ہزار080 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,219مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,619افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ30ہزار113مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران36ہزار390کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2155افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 66لاکھ56ہزار373افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار714 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 299مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔

coronavirus

پاکستان

new cases

death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div