Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خواجہ آصف کی گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف...
شائع 30 دسمبر 2020 09:44am

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی گرفتاری کے وقت کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج میں خواجہ آصف کو اطمینان سے گاڑی کی جانب جاتے دیکھا گیا۔

اس دوران انہیں نہ ہتھکڑی لگائی گئی نہ ہی گرفتاری کے دوران کسی قسم کی دھکم پیل ہوئی۔ لیگی رہنما خود نیب کی گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف کو اسلام آباد سے احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا۔ پارلیمانی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے گھر کے باہر موجود تھے کہ نیب حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔

خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔ خواجہ آصف کو گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی کے دفتر میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ ہوا۔ آج صبح بدھ کو احتساب عدالت سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو اسی کیس میں گرفتارکیا گیا ہے جو پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے ان پر کیا تھا۔ عثمان ڈار کے اسی کیس پر خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی اسمبلی رکنیت بحال کی تھی۔ خواجہ آصف دبئی سے حاصل 22 کروڑ روپے کی آمدن کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔

NAB

Ahsan Iqbal

Khawaja Asif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div