Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کے تین سیکٹرز پر سیز فائر...
شائع 31 دسمبر 2020 12:15am

بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کے تین سیکٹرز پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی. بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا۔پاک فوج نےتتہ پانی سیکٹرپربھارتی کواڈ کاپٹر بھی مارگرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی۔۔۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےسپاہی الٰہی شہیدہوگیا۔پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا۔بھارتی فوج کوجوابی کارروائی میں بھاری نقصان اٹھاناپڑا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹ کٹیراسیکٹرپرشہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے34سال کاشہری شدیدزخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق پاک فوج نےتتہ پانی سیکٹرپربھارتی کواڈکاپٹرمارگرایا۔بھارتی کواڈکاپٹر100میٹرپاکستانی حدودمیں داخل ہواتھا۔ پاک فوج نےفوری کارروائی کر کےبھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔۔۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق رواں سال پاک فوج نےبھارت کے16کواڈکاپٹرمارگرائے ہیں۔

loc

pakistan india relations

ceasefire violation

pak india conflict

Indian forces

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div