Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہورسميت پنجاب کےميدانی علاقوں ميں دھند

لاہورسميت پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں دھند چھا گئی ہے۔قومی...
شائع 02 جنوری 2021 10:42am

لاہورسميت پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں دھند چھا گئی ہے۔قومی شاہراہ پرحد نگاہ صفرسے50 میٹر ہے۔لاہورايئرپورٹ پر فلائٹ آپريشن متاثر ہوا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سیدعمران احمد کےمطابق پنجاب میں موٹرويزکومختلف مقامات سے ٹريفک کے ليئے بند کرديا گيا ہے۔موٹروےایم ٹولاہورسےخانقاہ ڈوگراں تک دھند کےباعث بند ہے۔ موٹروےایم ٹولاہورسےپنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث بند ہے۔ترجمان کےمطابق لاہورسیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بندہے۔ موٹر وے ایم تھری کو لاہور سے سمندری تک اور اسی طرح موٹروے ایم فورکوپنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گيا۔

ترجمان نےہدایت کی ہے کہ گاڑیوں پرفوگ لائٹس کااستعمال کیاجائےاوردھندکےدوران غیرضروری سفرسےگریزکیاجائے،معلومات اورمددکےلیےہیلپ لائن 130سےرابطہ کریں۔

لاہورايئرپورٹ پردھند کےباعث فلائٹ آپريشن معطل ہونے سےمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

lahore

punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div