Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ذوالفقار علی بھٹو کا 93 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

لاڑکانہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا 93 واں...
شائع 05 جنوری 2021 09:58am

لاڑکانہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا 93 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، پاکستان کی سیاست آج بھی ان کی شخصیت کے زیراثر ہے۔

ذو الفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، کيلی فورنيا اور آکسفورڈ سے قانون کی تعليم حاصل کی، کچھ عرصہ مسلم لا کالج کراچی میں درس و تدریس سے وابسطہ رہے،1953ء میں سندھ ہائیکورٹ میں وکالت شروع کی، وہ پہلے ایشیائی تھے جنھیں انگلستان کی یونیورسٹی ساؤتھمپنء میں بین الاقوامی قانون کا استاد مقرر کیا گیا۔

1963 ميں جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وزير مقرر ہوئے تاہم سیاسی اختلافات کی بناء پر حکومت سے الگ ہوکر 30 نومبر 1967 کو پيپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، بھٹو صاحب کی کرشماتی شخصیت اور روٹی کپڑا مکان کے نعرے نے آمر ایوب خان کے زوال میں اہم کردار ادا کیا۔

1970 کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان نے پیپلز پارٹی کو بھرپور کامیابی حاصل ہوئی مگر ملک دو لخت ہوگیا۔ بھٹو صاحب نے بطور دنیا کے واحد سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اقتدار سنبھالا،پھر 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہےجبکہ ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے پہلے منتخب وزيراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا، بھارت سے شملہ معاہدہ کرکے پائیدار امن کی بنیاد رکھی اور ہزاروں مربع میل رقبہ اور جنگی قیدیوں کو بھارت سے چھڑایا۔

جنرل ضیاء الحق نے منتخب حکومت کا تختہ الٹا اور قتل کے الزام ميں مقدمہ چلا کر 4 اپریل 1979 کو انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، پاکستان مںت کا ایٹمی پروگرام کا آغاز، اسلامی کانفرنس اور زرعی اصلاحات ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہوئیں۔

birth anniversary

Larkana

PPP

zulfiqar ali bhutto

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div