Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نیب نے گرفتار خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب نے...
شائع 05 جنوری 2021 09:24pm

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب نے گرفتار خواجہ آصف کے48بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا۔خواجہ آصف،ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے اکاؤنٹس میں ایک ارب45س کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن میں 1 ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق یہ بینک اکاونٹس خواجہ آصف،ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے۔صرف خواجہ آصف اور ان کی فیملی اراکین کے اکاونٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع کرائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف سے ان رقوم اور بے نامی داروں سے تعلق سے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔

PML N leader

NAB

money laundering

bank accounts

Khawaja Asif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div