Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آج کا ٹوٹکا: ناخنوں کو گوشت میں گھسنے سے روکنے کا بہتری علاج

اکثر لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ اُن کے ہاتھ یا پیر کے ناخن...
شائع 09 جنوری 2021 10:00pm

اکثر لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ اُن کے ہاتھ یا پیر کے ناخن گوشت میں گھس جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے ناخنوں میں پیپ پڑ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ لوگ یہ بھی شکایت کرتے ہیں کہ اُن کے ناخن کمزوری کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں۔ تو ایسے لوگ جن کے ناخن گوشت میں گھس جاتے ہیں یا اُن کے ناخن کمزور ہیں تو وہ ان بہترین ٹوٹکوں پر ضرور عمل کریں۔

ٹوٹکا نمبر ایک:

اگر آپ کے ناخنوں کے ساتھ بھی اوپر بیان کردہ مسائل میں سے کوئی مسئلہ ہے تو بس آپ کو تازہ لیموؤں کا رس اپنے ناخنوں پر ملنا ہے، ایسا کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ٹوٹکا نمبر دو:

لیموؤں کا رس نکال کر اُس میں لال والا لاہوری نمک (اسے پہاڑی نمک بھی کہتے ہیں) شامل کریں اور اس محلول میں 20 منٹ تک اپنے ہاتھ یا پیروں کے ناخنوں کو ڈبو کر رکھیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے ناخن گوشت میں گھسنا بند ہوجائیں گے جبکہ کمزور ناخن مضبوطی بھی پکڑ لیں گے۔

ٹوٹکا نمبر تین:

اس مسئلے کے حل کیلئے تیسرا ٹوٹکا یہ ہے کہ کھیرے کے چھلکے کو ناخنوں کے گرد گھما کر اسے کاغذ کے ٹیپ سے لپیٹ دیں، ایسا کرنے سے بھی ناخن مضبوط ہوجائیں گے اور گوشت میں گھسنا بھی بند ہوجائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div