Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کیا آپ بتا سکتے ہیں تصویر میں موجود یہ بچہ کون ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر وائرل ہونے والی تصویر نے...
شائع 12 جنوری 2021 09:12am

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر وائرل ہونے والی تصویر نے صارفین کو ایک پل کے لیے حیران کردیا۔

دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاندار باؤلر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ شہ بالا بنے بیٹھے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےبہترین باؤلر وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر بچپن کی یادگار تصویر شئیر کی۔ یہ تصویر وسیم اکرم کو ان کی والدہ نے بھیجی ہے۔ تصویر میں وسیم اکرم دولہے کے ساتھ شہہ بالا بنے بیٹھے ہیں جبکہ تصویر میں ان کی عمرکافی کم دکھائی دے رہی ہے ۔

سابق کرکٹر کی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا ہے۔ اس تصویر کے حوالے سے وسیم اکرم نے بتایا کہ اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے تو مجھے تمام نقد رقم اپنے رکھنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں پہلی بار شہہ بالا بنا تھا۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر ان کے ماموں کی شادی کے موقع پر اتاری گئی تھی۔

Fast Bowler

Wasim Akram

Instagram

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div