Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نیب اجلاس، آصف زرداری کے دوست اویس ٹپی کیخلاف انکوائری کی منظوری

قومی احتساب بورڈ کے ایگزیکٹوبورڈ نے دو ریفرنسز ، سات انکوائریوں...
شائع 13 جنوری 2021 07:40pm

قومی احتساب بورڈ کے ایگزیکٹوبورڈ نے دو ریفرنسز ، سات انکوائریوں اورپانچ انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ۔ اجلاس میں آصف زرداری کے دوست اویس مظفرٹپی سمیت سات انکوائریوں کی منظوری بھی دی گئی۔

سابق وزیر جام خان شوروکے خلاف ریفرنس تو آصف زرداری کے دوست اویس مظفر ٹپی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیر لوکل گورنمنٹ سندھ جام خان شورو سمیت دیگر ریفرنسز کی منظوری دی جس میں غیرقانونی اختیارت سے قومی خزانہ کوپانچ ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹربورڈ آف انوسٹمنٹ عادل کریم سمیت دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائرکرنے کی مںظوری دی گئی ۔

اجلاس میں آصف زرداری کے دوست اویس مظفرٹپی سمیت سات انکوائریوں کی منظوری بھی دی گئی۔

سابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی، چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، نیب میں آنے والے ہر شخص کی عزت و احترام کو یقینی بنایا جائے۔

NAB

Asif Ali Zardari

inquiries

NAB chairman

javeed iqbal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div