Aaj TV News

BR100 4,836 Decreased By ▼ -20 (-0.41%)
BR30 24,445 Decreased By ▼ -62 (-0.25%)
KSE100 45,727 Decreased By ▼ -204 (-0.44%)
KSE30 19,020 Decreased By ▼ -90 (-0.47%)

ترک ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی" کے 2 اہم کردار بامسی اور آرتوک بے پاکستان پہنچ گئے، بچوں نے پسندیدہ ہیروز کا شاندار ویلکم کیا۔

ارظغرل غازی کے سپہ سالار اور عظیم عثمان کے دست راز بامسی بے پاکستان پہنچ گئے، بچوں نے پسندیدہ ہیرو نورالدین سونمیر (بامسی) کو پھول پیش کرکے کھلے دل سے خوش آمدید کیا۔ نورالدین کے ساتھ آرتوک بے یعنی آئبرک پیکچن بھی پہنچے ہیں۔

دونوں اداکاروں نے ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔

دوسری جانب ترک وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پاک ترک اسکول کا دورہ کیا، بامسی اور آرتوک بے بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک ترک اسکولز پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزارت تعلیم کے ساتھ اسکولز میں توسیع کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاک ترک اسکول میں وزیر خارجہ کی آمد ہوئی۔ ارطغرل سریز کے کردار بامسی اور ارتک بے بھی شرکت کی۔ شرکاء دونوں کرداروں کو خود کے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک معارف اسکول فاؤنڈیشن تعلیم دے رہی ہے اور تعلیم کے زریعے قیام امن کیلئے کوشاں ہیں، جنگ آزادی میں خطے کے لوگوں نے مدد فراہم کرنے پر ترک عوام تہہ دل سے مشکور ہیں، ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنا کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں مزید اسکول کھولنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ارطغرل ڈرامے کے کردار آرتوک بے اور بامسی نے پاکستانیوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔