Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

میشا شفیع کے ساتھی علی گل پیر کی طلبی کے سمن جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار ...
شائع 18 جنوری 2021 07:22pm

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کے ساتھی علی گل پیر کی طلبی کے سمن جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس پر سماعت کی۔ عورت مارچ کی آرگنائزر لینا غنی، اداکارہ عفت عمر، فریحہ ایوب، فیضان رضا اور حسیم سمیت دیگر پیش ہوئے۔

عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع اس کیس میں خانہ نمبر دو کی ملزم ہیں، ان کا چالان ابھی عدالت میں نہیں آیا۔

میشا شفیع ملک سے باہر ہیں اس وجہ سے شامل تفتیش نہیں ہوسکی۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر میشا شفیع کے ساتھی علی گل پیر کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div