Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب میں شدید دھند کا راج، موٹروے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک بند

لاہور:پنجاب کی مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج ...
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2021 12:33pm

لاہور:پنجاب کی مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج ہے،موٹروے ایم 3کو لاہور سے عبدالحکیم تک دھند کےباعث بندکر دیا گیا۔

خانیوال سے ملتان موٹروے بھی دھند کے باعث بند ہیں جبکہ قومی شاہراہ پرمانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، میاں چنوں اور چیچہ وطنی سمیت متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

قومی شاہراہ پران علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 30میٹر رہ گئی ہے،جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ شہری غیرضروری سفرسے گریز کریں اورڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

lahore

punjab

fog

moterway

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div