Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ...
شائع 20 جنوری 2021 09:45pm

راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا۔

شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

DG ISPR

Ballistic Missile

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div