Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستانی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے لانچ کی تیاریاں آخری مراحل میں

نئے سال میں پاکستانیوں کے لئے اپنا ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے...
شائع 21 جنوری 2021 12:37am

نئے سال میں پاکستانیوں کے لئے اپنا ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے لانچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ ناظرین موفی پاک کے پلیٹ فارم سےڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے خزانے، روزگار کے مواقع کے ساتھ نت نئی اور مکمل پاکستانی تفریح بغیر کسی سبسکرپشن چارجز دیکھ سکیں گے۔

ملائشیا سے موفی پاکستان لایا پاکستان کے ڈیجیٹل صارفین کے لئے پہلا اوٹی ٹی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم۔

موفی پاک کے ذریعے ڈرامے،ٹیلی فلم، گیم شوز دکھائے جائیں گئے۔

پاکستان میں مقامی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے بانی اورسیز پاکستانی داتو شیخ جمال کہتے ہیں کہ اس میں نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔

یہ سہولت رواں سال اپریل سے بغیر سبسکرپشن چارجز دستیاب ہوگی۔

ڈراموں کے اداکاروں کو 10سال تک رائلٹی بھی ملے گی۔

موفی پلیٹ فارم فورتھ انڈسٹریل ریولوشن بیس پاکستان سمیت 47ممالک میں کام کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div