Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب میں شدید دھند کا راج، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند

لاہور:پنجاب کی مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج ...
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021 09:15am

لاہور:پنجاب کی مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج ہے،موٹروے ایم 3لاہور سے درخانہ تک دھند کےباعث بند کردی گئی۔

موٹروے ایم 5ملتان سے رحیم یار خان اور خانیوال سے ملتان موٹروے بھی دھند کے باعث بند ہیں جبکہ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے شام کوٹ تک دھند کےباعث بند کردی گئی۔

قومی شاہراہ پرساہیوال، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، میاں چنوں،بستی ملوک،کسوال ،خانیوال ،ملتان،چیہ وطنی،صادق آباداوررحیم یارخان سمیت متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 100میٹر رہ گئی ہے،جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ شہری غیرضروری سفرسے گریز کریں،ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

lahore

punjab

fog

moterway

National Highway

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div