Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا شیڈول جاری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی...
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2021 08:55pm

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق 24 جنوری کو محفل میلاد، 27 کو مہندی، 29 کو نکاح اور 30 جنوری کو رخصتی ہوگی۔ بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کیلئے سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24 جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی۔ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری، 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کراچی میں ہوئی تھی جس میں محدود لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div