Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آج کا ٹوٹکا: پیشاب کے قطروں سے نجات کا بہترین علاج

بڑھتی عمر کے ساتھ جہاں انسان کی صحت مختلف مسائل کا شکار ہوتی ہے...
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2021 10:18pm

بڑھتی عمر کے ساتھ جہاں انسان کی صحت مختلف مسائل کا شکار ہوتی ہے وہیں مرد و خواتین کو پیشاب کے قطرے آنے کی شکایت بھی لاحق ہوجاتی ہے۔ اس بیماری کا نام "پوسٹڈ گلینڈ" ہے جو عموماً ایک خاص عمر میں جاکر مرد و خواتین کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

اس بیماری میں یا تو انسان کو بار بار پیشاب کیلئے واش روم جانا پڑتا ہے یا تو پھر پیشاب کے قطرے آنا شروع ہوجاتے ہیں جو ناپاکی کا باعث بنتے ہیں۔

اس بیماری سے نجات کیلئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ تین، پانچ یا سات نَر چھوارے (شوگر کے مریض صرف تین چھوارے ہی لیں) کاٹ کر اس کے ٹکڑے کرلیں اور رات کو دودھ میں بھگودیں۔ صبح اُٹھ کر ان چھواروں کو کھالیں اور دودھ پی لیں، یہ عمل سات دن تک جاری رکھیں انشااللہ شفاء نصیب ہوگی۔

اس کے علاوہ بھی نر چھوارے کے شمار فوائد ہیں جو شیف گلزار نے ذیل میں دی گئی ویڈیو میں بتائے ہیں، ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div