Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ریڈیو اور ٹی وی کے لیجنڈری ہوسٹ لیری کنگ چل بسے

ریڈیو اور ٹی وی کے لیجنڈری ہوسٹ لیری کنگ 87 سال کی عمر میں انتقال...
شائع 23 جنوری 2021 07:07pm

ریڈیو اور ٹی وی کے لیجنڈری ہوسٹ لیری کنگ 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کورونا کے باعث لاس اینجلس کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

لوگوں کے اندر جھانک کر اُنہیں بولنے مجبور کردینے والے لیری کنگ نے 1950 میں ریڈیو انٹرویوز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

1978 میں شروع ہونے والے لیری کنگ شو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ 1985 میں لیری نے سی این این پر لیری کنگ لائیو کے نام سے شو شروع کیا جو 25 سال جاری رہا، اس شو میں انہوں نے اپنے سیاسی گر اور حسن مزاح کا جادو جگایا۔

انہیں ایمی، 10 کیبل اے سی ای اور 2 پی بوڈیز ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کنگ شادیوں کے بادشاہ تھے، انہوں نے 7 خواتین سے 8 مرتبہ شادی کی اور ان کے 5 بچے ہیں۔