Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر؟ شرمین عبید چنائے بھڑک اٹھیں

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ...
شائع 23 جنوری 2021 07:30pm

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان کو پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر بنانے پر بھڑک اٹھیں۔ بڑا مزاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستانی اداکارائیں غائب ہوگئی ہیں جو ہم غیر ملکیوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔

ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ملتا جلتا ٹویٹ کیا۔ تصویر لگا کر لکھا گیا کہ "دا سٹی آف فلاورز"، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل سکس کیلئے برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی باتیں ہونے لگیں۔

اس معاملے پر پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے بھی میدان میں آئیں اور انسٹاگرام پر خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایک ترک اداکارہ جن کا ملک کرکٹ ہی نہیں کھیلتا، وہ ایمبیسیڈر بنائی جارہی ہیں۔ پاکستانی اداکارئیں کہاں ہیں؟

انہوں نے مزید لکھا کہ کیا یہ سب غائب ہوگئی ہیں جو ہمیں غیرملکی اداکاراؤں کی طرف جانا پڑا ہے؟ یہ بھی لکھا کہ اگر ہم اسی طرح ترک اداکاراؤں کو کام دیتے رہیں گے تو ہماری انڈسٹری ختم ہو جائے گا۔