Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

صبا قمر کی کار میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کے بعد ایک اور...
شائع 23 جنوری 2021 11:22pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کے بعد ایک اور معروف اداکارہ صبا قمر کی کار میں ڈانس ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کار میں بیٹھی ہوئی ایک پنجابی گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔ ویڈیو دیکھئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور رقص کرنے میں منگن ہیں۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد اُنہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کو بولڈ فوٹوشوٹ کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ ماضی میں نیلم منیر کی کار میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر اُنہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔