Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

طیارہ ضبطگی معاملہ: ملاشین عدالت کا طیارہ چھوڑنے کا حکم

ملائیشین عدالت نے طیارہ ضبطگی کیس پی آئی اے اور لیزنگ کے درمیان...
شائع 27 جنوری 2021 03:20pm

ملائیشین عدالت نے طیارہ ضبطگی کیس پی آئی اے اور لیزنگ کے درمیان مفاہمت کے بعد خارج کردیا۔

ملائیشیا میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہاز کی ضبطگی کے معاملے میں بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پی آئی اے کے خلاف عدالت جانے والی لیزنگ کمپنی نے قومی ائیر لائن کے ساتھ کورٹ کے بغیر معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور پی آئی اے انتظامیہ بھی کمپنی کے ساتھ عدالت سے باہر معاملات طے کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

دونوں فریقین کے مابین معاملات طے ہوگئے ہیں جس کے تحت قومی ایئرلائن نے لیزنگ کمپنی کو 70 لاکھ ڈالر ادا کردیئے ہیں، جب کہ باقی واجب الادا رقم مرحلہ وار دی جائے گی، دونوں فریقین کی باہمی رضامندی کے بعد ملائیشین عدالت نے کیس خارج کردیا، اور طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

پی آئی اے جہاز 29 جنوری کووطن واپس پہنچے گا، تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز خالی واپس نہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو کل سے بکنگ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کر آئے گی، طیارہ واپس لانے کے لئے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے۔

PIA

Malaysia

kuala lumpur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div