Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بختاور بھٹو نے اپنی مہندی کی ویڈیو شیئر کردی

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر...
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2021 09:14pm

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا کی تقریب، بختاور بھٹو نے اپنی مہندی کی ویڈیو شیئر کردی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری لگائی ہے جس میں وہ ہاتھ میں مہندی لگوا رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی رسم حنا کی تقریب آج بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی، بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے فوٹو و ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کافی متحرک ہیں اور خود سے متعلق نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کچھ گھنٹے قبل بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری لگائی گئی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ میں مہندی لگوا رہی ہیں۔

بختاور بھٹو کی مہندی لگے ہاتھ کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، اس اسٹوری پر پارٹی کارکنان سمیت اُن کے فالوورز کی جانب سے اُنہیں خوب دعائیہ کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین محمود چوہدری کی دلہن بننے جارہی ہیں۔ دونوں کا نکاح 29 جنوری کو اور بارات 30 جنوری کو منعقد ہے۔ بارات میں 300 کے قریب مہانوں کی شرکت متوقع ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں میں حصہ لینے کیلئے ایک ہفتہ قبل ہی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو ترک کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی گزشتہ برس 27 نومبر کو محمود چوہدری سے منگنی ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

A photo posted by Instagram (@instagram) on

A photo posted by Instagram (@instagram) on

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div