Aaj TV News

BR100 4,874 Decreased By ▼ -45 (-0.92%)
BR30 25,236 Decreased By ▼ -342 (-1.34%)
KSE100 45,363 Decreased By ▼ -366 (-0.8%)
KSE30 18,884 Decreased By ▼ -101 (-0.53%)

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی کا نکاح معروف عالم الحاج غلام محمد سوہو سے پڑھوایا، جبکہ بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔

اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

نکاح کے موقع پر بختاور بھٹو گولڈن عروسی لباس اور محمود چوہدری آف وائٹ شيروانی ميں توجہ کا مرکز تھے، تقریب میں دونوں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

بختاور بھٹو زرداری رخصتی کے بعد لاہور اور پھر دبئی جائیں گی،بختاور کے دولہا محمود چوہدری کی لاہور ميں حويلی کو برقی قمقموں سے سجاديا گيا ہے۔