Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹےکی گاڑیوں نے4 نوجوان کچل ڈالے

اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں کے قافلے نے...
اپ ڈیٹ 02 فروری 2021 03:06pm

اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں کے قافلے نے 6افراد کو کچل ڈالا ،جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد میں ایک اوراندوناک واقعہ پیش آیا جہاں گاڑیوں کے قافلے نےانسانیت کوکچل گیا، لاپرواہی کے ساتھ ساتھ قانون شکنی بھی کی گئی۔

جی الیون اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے شوہراوربیٹے کی گاڑیوں کے قافلے نے سگنل توڑا اور دوسری جانب سے آتی ہوئی گاڑی اورموٹرسائیکل پرچڑھ دوڑیں۔

تیزرفتارگاڑیوں کے قافلے نے4گھروں کے چارغ گل کردیئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے ،لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک گاڑی میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے شوہرملک وقاص جبکہ دوسری میں ان کا بیٹا موجود تھا۔

واقعے کے بعد ملک وقاص کے فیاض دین نامی ڈرائیورنے خود کوگرفتاری کیلئے پیش کیا جبکہ پولیس نے گاڑیوں میں سوارافراد کا میڈیکل بھی نہیں کیا ۔

واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت انیس ، فیصل ،حیدراور فاروق کے نام سے کی گئی،جن کا تعلق مانسہرہ سے تھا جواے این ایف کا ٹیسٹ دینے اسلام آباد آئے تھے ۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، کشمالہ طارق کے بیےر کو ایف آئی آرمیں نامزد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

traffic accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div