Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ویکسین کی ترسیل: سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے ہدایت نامہ جاری

کوروناویکسین کی ترسیل اورویکسی نیشن پوائنٹ کے حوالے سے آئی جی...
اپ ڈیٹ 02 فروری 2021 09:23am

کوروناویکسین کی ترسیل اورویکسی نیشن پوائنٹ کے حوالے سے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ۔

کوروناویکسی نیشن کی نقل وحمل اورویکسی نیشن پوائنٹ کے حوالے آئی جی سندھ نے سیکیورٹی حکمت عملی مرتب کرنےکیلئےماتحت افسران کوہدایت نامہ جاری کردیا۔

کوروناویکسی نیشن کوایک مقام سے دوسرے مقام پرمنتقلی کےدوران بھی سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ کاہدایت نامہ میں کہناہے تمام زونل ڈی آئی جیز متعلقہ رینج میں ویکسی نیش کیمپ کی سیکیورٹی کی نگرانی کریں،ویکسی نیشن پوائنٹ پرتعینات ڈاکٹرعملے کوسیکیورٹی فراہم کی جائے،خواتین پولیس اہلکاربھی مامورکی جائیں،کوروناویکسی نیشن سے قبل ایس ایس پی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر،اورمتعلقہ عملے سے میٹنگ کریں۔

karachi

IG Sindh

Mushtaq Mahar

corona vaccine

security

instruction