Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایماندار نوجوان پولیس اہلکار کا رشوت لینے سے انکار، ویڈیو وائرل

پولیس سسٹم سے متعلق ہر کسی کو شکایت ہوتی ہے کہ یہ لوگ رشوت لیتے...
شائع 02 فروری 2021 09:21am

پولیس سسٹم سے متعلق ہر کسی کو شکایت ہوتی ہے کہ یہ لوگ رشوت لیتے ہیں تاہم اب کالی بھیڑوں کے ساتھ ساتھ اچھے لوگ بھی اس محکمے میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان پولیس افسر کو رشوت لینے سے انکار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین پولیس عملے کی اس ایماندارانہ ڈیوٹی پر تعریف کے طبل بجا رہے ہیں کہ ہماری پولیس کا کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہو رہاہے۔

یہ وائرل ویڈیو راولپنڈی کے نیو ٹاؤن تھانے کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرنٹ ڈیسک آفیسر کو ایک درخواست گزار شخص پیسے دینا چاہ رہا ہے یہ کام کرنے کے عوض مٹھائی کے پیسے ہیں۔ مگر پولیس اہلکارپیسے لینے سے انکارکردیتا ہے۔

پیسے دینے والے صاحب بار بار اسرار کرتے ہیں مگر نوجوان افسر پیسے لینے سے مکمل انکاری ہو جاتا ہے۔

وہ شخص بارہا اس نوجوان کوپیسے لینے کی آفرکرتا بلکہ پورا زور لگاتا ہے یہاں تک کہ وہ شیشے کے نیچے سے ہاتھ آگے بڑھا کر پیسے دینے کی کوشش کرتا ہے مگر اس کے باوجود بھی نوجوان ہاتھ کے اشارے سے اُسے انکار کر دیتا ہے۔

رشوت نہ لینے کی پولیس اہلکار کی یہ سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین پولیس کلچر میں آنے والی اس مثبت تبدیلی کو سراہ رہے ہیں کہ شکر ہے پولیس کلچر تبدیل ہوااور ان لوگوں نے بھی ایمانداری سے اپنا کام کرنا شروع کیا ہے، ورنہ پولیس محکمہ رشوت کے حوالے سے اتنا بدنام ہے کہ جب تک کسی اہلکار کو رشوت نہ دی جائے تو ایک عام سا کام جو کہ پولیس کی اپنی ڈیوٹی میں شمار ہوتا ہے بھی نہیں ہو سکتا۔

تاہم حالیہ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں کی کچھ تسلی ہوئی ہے کہ شکر ہے کچھ اہلکاروں نے تو رشوت لینے سے انکار کیا اور امید ہے کہ آہستہ آہستہ رشوت کا سارا کلچر تبدیل ہو کر رہ جائے گا۔

پاکستان

police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div