Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

جعلی اکاؤنٹس کیس :آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر مستقل ضمانت منظور

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ...
شائع 03 فروری 2021 03:01pm

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر مستقل ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اس کیس میں ابھی ریفرنس فائل نہیں ہوا، معاملہ انوسٹی گیشن کے مرحلے پر ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری گرفتاری کے بعد 2ماہ سے زائد ریمانڈ پر رہے، اس دوران نیب کا تفتیشی افسر آصف زرداری سے تفتیش کر سکتا تھا، ابھی بھی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا آپ کو میڈیکل رپورٹ پر کوئی اعتراض تو نہیں؟ آپ میڈیکل رپورٹ کو جعلی تو نہیں کہہ رہے؟ ماضی میں تو ایسا بھی ہوا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کو ہی جعلی قرار دیا گیا، سوال اب یہ ہونا چاہیے کہ پٹیشنر ضمانت کے بعد کہیں باہر تو نہیں چلا جائے گا؟ ۔

فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، وہ باہر نہیں جاسکتے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کےبعدسابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر مستقل ضمانت منظور کرلی۔

IHC

Asif Ali Zardari

اسلام آباد