Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد...
اپ ڈیٹ 18 فروری 2021 08:57am

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گئ، ان کی عمر تقریباً 68 سال تھی۔

(ن) لیگ کے رہنما محمد زبیر اور ترجمان مریم اورنگزیب نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہداﷲ پارٹی کے سینئر اور وفادار رہنما تھے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ان کی وفات ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

(ن) لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے مشاہداﷲ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’’انتہائی افسوسناک خبر سینٹر مشاہداللہ خان اس دنیا میں نہیں رہے‘‘۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا سینیٹرمشاہد اللہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسلم لیگ (ن)کے سینیٹرمشاہد اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اورمدبرسیاست دان سے محروم ہوگئے، سینٹرل مشاہد اللہ خان کی موت ایک انتہائی دکھ اور رنج کی گھڑی ہے، مشاہد اللہ کی ملکی سیاست اورپسماندہ طبقات کلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ سینٹرن مشاہد اللہ خان کی موت پر بہت افسردہ ہوں، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اورانہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، خداوندکریم مشاہد اللہ کے اہل خانہ ،رفقاء اوراحباب کوصبر جمیل عطا کرے۔

Senator

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div