Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکی فضائیہ کے جدید ترین ایف 35 طیارے ناکارہ قرار

امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا...
شائع 24 فروری 2021 08:51am

امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکن ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براؤن کا کہنا ہے کہ ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا۔

امریکی میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ائیر فورس چیف نے کہا کہ یہ ایک مہنگا اور وزنی طیارہ ہے، جس کی مرمت پر بھی کثیر رقم خرچ ہوتی ہے۔

جنرل چارلس براؤن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ائیرفورس کو ہلکے اور سستے جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ فراری کار جیسا ہے جس پر ہم روز آفس نہیں جا سکتے، اسے صرف اتوار کے روز چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پاس ایک ہزار کی تعداد میں ایف سولہ طیارے بھی موجود ہیں لیکن وہ کافی پرانے ہو چکے ہیں، جن پر جدید سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔

US Air Force

USAF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div