Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد:حکومت عوام پر پھر پیٹرول بم گرانے کو تیار ...
شائع 28 فروری 2021 09:57am

اسلام آباد:حکومت عوام پر پھر پیٹرول بم گرانے کو تیار ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی جبکہ حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

ایک ماہ میں 2مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں رد وبدل کا فارمولہ تیار کرلیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 20روپے7پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں19روپے61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے،مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔

حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 18روپے 36 پیسے وصول کر رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے آج کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم مارچ سے ہوگا۔

pm imran khan

petroleum crisis

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div