Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پنجاب :1122 خودمختار ادارہ بن گی

پنجاب اسمبلی نے بلآخر ایمرجنسی سروسز کا ترمیمی بل 2021 کثرت رائے...
شائع 02 مارچ 2021 07:25pm

پنجاب اسمبلی نے بلآخر ایمرجنسی سروسز کا ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ منظور شدہ بل کے تحت ریسکیو 1122 خود مختار ادارہ بن گیا۔

صوبائی اسمبلی نے پانچ سے سولہ سال کے عمر کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کے حوالے سے قراداد بھی کثرت رائے سے منظور کی گئی۔

چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس میں ریسکیو 1122 کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی۔ بل کے تحت ادارے کا سروس اسٹرکچر بن سکے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا ریسکیو 1122 کا ادارہ ان کے دور میں تشکیل دیا گیا، آج اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کیلئے قانون سازی عمل میں لائی گئی۔

پنجاب اسمبلی نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن بل 2021، ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان کا بل اور 5 سے 16 سال کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کیلئے وفاقی حکومت سے مطالبے کی متفقہ قرارداد بھی منظور کی۔ سپیکر نے اجلاس 5 مارچ بروز جمعہ تک ملتوی کر دیا۔

punjab assembly

PMLQ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div