Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزدگی، صادق سنجرانی کا اظہار تشکر

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ...
شائع 04 مارچ 2021 07:54pm

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے چئیرمین کے لیے مجھے نامزد کیا۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، کل خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ملاقات بھی ہوگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اچانک ملتوی کردیاگیا،ڈپٹی اسپیکراجلاس ملتوی کرکے بھاگ گئے،سینیٹ الیکشن میں شکست پرحکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے،حکومتی ارکان کہہ کرچلےگئےکہ ہم اعتماد کاووٹ لیں گے،انہیں قانون کا پتا ہے اورنہ ہی آئین کا۔

شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےاپنےامیدوار کی انتخابی مہم خود چلائی،دھوس اوردھاندلی کےباوجودپی ٹی آئی کوشکست ہوئی،عمران خان عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،حکومت کے17ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا،مسائل کا واحد حل نئےانتخابات ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کل جوحکومت کوشکست ہوئی اس کی تاریخ نہیں ملتی ،شکست چھپانےکیلئےکہانیاں بنائی جارہی ہیں،قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ،کہتےتھے 10ارکان گوعمران کہیں گے تواقتدارچھوڑدوں گا،کل حکومت کیخلاف17ارکان نے ووٹ دیا۔ راجہ پرویزاشرف نے مزید کہا کہ اگرشیروں کی طرح حکومت کرنی ہےتوعوام میں آئیں،عوام کوچوہوں کی طرح حکومت کرنےوالوں کی ضرورت نہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آٹا،بجلی،گیس عوام کی قوت خریدسےباہرہے،ان کے پاس اسٹیپ ڈاؤن کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں،موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،وزیراعظم مستعفی ہوں اورنئے انتخابات کرائے جائیں۔

pm imran khan

Senate election

chairman senate

Yousuf Raza Gilani

Sadiq Sanjrani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div