Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکاکے افغان مفاہمتی عمل...
شائع 08 مارچ 2021 08:06pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکاکے افغان مفاہمتی عمل کےلئےخصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملربھی موجود تھے.

آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان کےدورےپرآئے ہوئے امریکا کے افغان مفاہمتی عمل کےلئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔امریکی وفد نے خطے میں فروغ امن کےلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Army Chief

COAS

Pak army

Zalmay Khalilzad

US Army

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div