Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 54 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 13,281ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2021 02:44pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید54اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 13,281ہوگئی جبکہ کورونا کے1,353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 593,453ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,353نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ93ہزار453ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 59ہزار956ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ78ہزار648افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں74ہزار167،اسلام آباد میں45ہزار976،بلوچستان میں19ہزار121 ،گلگت بلتستان میں4959اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار626کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید54مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13281ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4436افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5600،خیبرپختونخوا میں 2118،اسلام آباد میں511،بلوچستان میں201اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث313 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ16ہزار349 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,644مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,365افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ63ہزار823مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار786کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1353افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 92لاکھ78ہزار613افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

coronaviurs

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div