Aaj TV News

BR100 4,852 Increased By ▲ 66 (1.37%)
BR30 25,671 Increased By ▲ 691 (2.77%)
KSE100 45,186 Increased By ▲ 445 (0.99%)
KSE30 18,485 Increased By ▲ 153 (0.83%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 725,602 4584
DEATHS 15,501 58
Sindh 269,126 Cases
Punjab 250,459 Cases
Balochistan 20,321 Cases
Islamabad 66,380 Cases
KP 99,595 Cases

دنیا کی بڑی شخصیات ٹویٹر استعمال کرتی ہیں، لیکن ایک کلک کے بعد اس کی ٹویٹس کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا۔ اس طرح املے کی غلطیوں سے لے کر غلط فہمی والی ٹویٹس بھی عوام تک پہنچ جاتی ہیں۔ اب اس تناظر میں بھیجی جانے والی ٹویٹس منسوخ کرنے کی آزمائش جاری ہے۔

اگرچہ ٹویٹ کئے جانے والے پیغامات کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا، لیکن ٹویٹر نے ایک آپشن پر کام شروع کردیا ہے جس کی بدولت کچھ لمحات کے اندر ہی ٹویٹ کو واپس ضرور لیا جاسکتا ہے۔

توقع ہے کہ اس کے لیے آپ کو پانچ سیکنڈ مل جائیں گے۔ اس دوران ٹویٹر پیغام کو دوبارہ پڑھنے، ٹھیک کرنے اور روکنے کا کام کیا جاسکتا ہے۔

یہ پیشکش اب ٹویٹر کے کئی صارفین استعمال کررہے ہیں جس کے نتائج ٹویٹر کو ارسال کئے جائیں گے۔ اس کے بعد توقع ہے کہ یہ باقاعدہ ٹویٹر کا ایک آپشن بن جائے گا۔

اگرچہ یہ ٹویٹر صارفین کی تمام سہولیات پوری نہیں کرسکتا لیکن جاتی ہوئی ٹویٹس کو چند سیکنڈ کے لیے روک دینے کا آپشن کئی لوگوں کو غلط اسپیلنگ اور غیرتصدیق شدہ ٹویٹس بھیجنے اور اس کی شرمندگی سے نجات دلا سکتا ہے۔

تاہم اس کے بعد ٹویٹر نے ایک اور اعلان کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹ واپس لینے کا وقت 5 سیکنڈ سے لے کر 30 سیکنڈ تک بھی ہوسکتا ہے۔