Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید43 اموات،1,786 نئےکیسزرپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2021 10:27am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 43زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 13،324 ہوگئی جبکہ مزید1،786 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد595,239ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,786نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ95ہزار239ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 60ہزار150ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ79ہزار654افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں74ہزار433،اسلام آباد میں46ہزار229،بلوچستان میں19ہزار141 ،گلگت بلتستان میں4959اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار673کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید43مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13324ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4442افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5629،خیبرپختونخوا میں 2122،اسلام آباد میں512،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث314 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ16ہزار699 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,664مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,393افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ65ہزار216مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران39ہزار425کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1786افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 93لاکھ18ہزار038افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div