Aaj TV News

BR100 4,597 Increased By ▲ 11 (0.24%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 212 (1.21%)
KSE100 45,018 Increased By ▲ 192 (0.43%)
KSE30 17,748 Increased By ▲ 82 (0.46%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,360,019 6,540
DEATHS 29,077 12
Sindh 520,415 Cases
Punjab 460,335 Cases
Balochistan 33,855 Cases
Islamabad 115,939 Cases
KP 183,865 Cases

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ۔ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کو سات ارب ساٹھ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف وزراتوں کیلئے 7 تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ۔

رمضان ریلیف پیکیج میں گھی پر1ارب 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہوگا۔

اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق طور ختم بارڈر سے خام کپاس کی درآمد کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں مختلف وزراتوں کیلئے 7 تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی ۔ دو فرٹیلائزر پلانٹس کو آپریٹ کرنے کیلئے آر ایل این جی کی فراہمی کی اجازت گی ۔

فرٹیلائزر پلانٹس کو آر ایل این جی کی فراہمی یوریا کھاد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دی گئی ۔

اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کے حوالے سے پائیڈ کو اسٹڈی جلد مکمل کرنے کی ہدایت گئی ہے ۔ پاورڈویژن اورپیٹرولیم ڈویژن کا ایجنڈا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موخر کردیا ۔